لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 20 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 20

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 20۔07۔2006 مکر مہ امۃ الحفیظ صاحبہ صوبائی صدر لجنہ اماءاللہ کیرالہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آپ کی طرف سے خط ملا جس میں آپ نے بتایا ہے کہ آپ کا سالانہ صوبائی اجتماع انشاء اللہ 22، 23 جولائی کو ہو گا اور اس موقع پر آپ نے مجھے پیغام بھجوانے کے لئے بھی درخواست دی ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ سب سے پہلے تو میں آپ کو اس اجتماع کے انعقاد کی مبارکباد دیتا ہوں، دعا ہے کہ یہ اجتماع آپ سب کے لئے بہت ساری برکات لے کر آئے۔آپ اس موقع پر بہت کی اچھی باتیں سیکھنے اور پھر اسے اپنی زندگی کا حصہ بنالینے کی توفیق پائیں۔20