لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 313
ان کے پیش نظر ہو۔بچوں کی تربیت میں اپنی ذمہ داری کو خاص طور پر سمجھیں تا کہ ان کی دینی زندگی چست ہو۔چنانچہ ان نیک مقاصد کے حصول کے لئے آپ نے آج سے ایک سوسال پہلے لجنہ اماءاللہ کی تنظیم قائم فرمائی۔اس کے ساتھ ساتھ آپ نے اس کے اور بھی بہت سے مقاصد بیان فرمائے جن کا مطالعہ کر کے آپ کو انہیں ہمیشہ مد نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔اس لئے آپ اپنے اندر بھی نیک نمونے پیدا کریں اور اپنے بچوں کی تربیت اور ان میں خلافت سے گہری وابستگی اور محبت کی روح پیدا کرنے کی کوشش کیا کریں۔پھر جیسا کہ میں نے کہا خلافت سے وابستگی ضروری ہے کیونکہ اس میں ہماری روحانی اور مادی ترقیات مضمر ہیں۔اس لئے ہر احمدی کو چاہئے کہ اس تعلق کو مضبوط تر کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے۔خلافت کے ساتھ تعلق میں آج کل اللہ تعالیٰ کے فضل سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایم ٹی اے کا بھی ایک ذریعہ دیا ہوا ہے۔آپ خود بھی اس روحانی مائدہ سے استفادہ کریں اور اپنی اولاد کو بھی اس سے جوڑنے کی کوشش کریں اور لجنہ اماء اللہ کی تنظیم کو اس کے لئے خصوصی طور پر کوشش کرنی چاہئے۔اسے اپنے لائحہ عمل کا حصہ بنائیں۔اگر عہدیدار مستقل خلیفہ وقت سے رابطے کی تلقین کرتی رہیں اور خطبات اور جلسوں اور سارے پروگراموں کو دیکھنے کی طرف توجہ دلاتی رہیں تو جہاں 313