لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 314
آپ لوگوں کا خلافت سے تعلق مزید مضبوط ہو گا، وہاں تربیت کے بھی بہت سے مسائل حل ہوتے جائیں گے۔انشاء اللہ تعالی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ایک موقعہ پر خلیفہ وقت سے تعلق کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا تھا: اس سے جتنازیادہ تعلق رکھو گے اسی قدر تمہارے کاموں میں برکت پیدا ہو گی اور اس سے جس قدر دور ہو گے اسی قدر تمہارے کاموں میں بے برکتی پید اہو گی جس طرح وہی شاخ پھل لا سکتی ہے جو درخت کے ساتھ ہو۔وہ کئی ہوئی شاخ پھل پیدا نہیں کر سکتی جو 66 درخت سے جد اہو۔“ ( خلافت علی منھاج النبوۃ۔جلد 3 صفحہ 340) پس اس حبل اللہ کو مضبوطی سے تھام لیں تاکہ آپ خلافت کی برکات سے کماحقہ مستفیض ہو سکیں۔پھر ایک نہایت ضروری امر تربیت اولا د ہے۔اس طرف بھی خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔نیکیوں پر خود بھی قدم ماریں اور اولاد کو بھی اس پر چلنے کی تلقین کریں اور اس کے لئے کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تقویٰ پر چلنے والی ہر جان کا یہ کام ہے کہ وہ اپنے کل پر نظر رکھے اور یہ دیکھے کہ اس نے کل کے لیے کیا آگے بھیجا ہے۔صرف حال پر ہی نظر نہ ہو بلکہ مستقبل کی بھی فکر ہو۔یہ دنیا کے سامان تو عارضی ہیں۔آج ہیں تو کل نہیں ہوں گے۔کل کام آنے والی چیز تو تقویٰ ہے۔وہ نیکیاں ہیں جو آپ 314