لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 290 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 290

( مجموعہ اشتہارات جلد 2 صفحہ 83) آپ کی عفو و در گزر کی شان بھی نہایت بلند تھی یہاں تک کہ فتح مکہ کے موقع پر شدید ترین دشمنوں کو بھی معاف کر دیا۔آپ چرند پرند اور دیگر مخلوقات کے لئے بھی رحمت تھے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو رحمتہ للعالمین کے خطاب سے نوازا۔آپ مثالی خاوند تھے۔آپ کی ازواج مطہرات آپ سے بے حد محبت کرتی تھیں۔آپ نے اپنی امت کو یہ تعلیم دی کہ مومنوں میں سے ایمان کے لحاظ سے کامل ترین مومن وہ ہے جس کے اخلاق اچھے ہیں۔اور تم میں سے خلق کے لحاظ سے بہترین وہ ہے جو اپنی عورتوں سے بہترین اور مثالی سلوک کرتا ہے۔(ترندی کتاب النکاح) آپ بچوں کے لئے شفیق باپ ،بڑوں کا ادب واحترام کرنے والے اور غریبوں، یتیموں اور غلاموں کے لئے ملجا و ماویٰ تھے۔ہر سوالی کی ضرورت پوری فرماتے۔مسکینوں اور محروموں کا خیال رکھتے۔آپ کی اپنی زندگی بہت سادہ تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ایک دفعہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے۔آپ اندر ایک حجرہ میں تھے۔حضرت عمر نے اجازت چاہی۔آپ نے اجازت دے دی۔حضرت عمرؓ نے آکر دیکھا کہ صف کھجور کے پتوں کی آپ نے بچھائی ہوئی ہے اور اس پر لیٹنے کی وجہ سے پیٹھ پر پتوں کے داغ لگے ہوئے ہیں۔گھر کی جائیداد کی طرف 290