لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 282
پس ہر احمدی عورت کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا چاہئے۔اپنا تقدس قائم رکھنا چاہئے اور یہ احساس ہونا چاہئے کہ ہم احمدی ہیں اور دوسروں سے فرق ہے۔یادر کھیں کہ آج کی بچیاں کل کی مائیں ہیں۔اگر ان بچیوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس پیدا ہو گیا تو احمدیت کی آئندہ نسلیں بھی محفوظ ہوتی چلی جائیں گی۔اللہ تعالیٰ آپ کو میری ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار وال خلیفۃ المسیح الخامس 282