لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 16 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 16

چھوٹے بچوں کو اپنی نوکرانیوں کے سپر د کر کے بالکل بے فکر نہ ہو جاؤ کہ بہت سی خرابیاں اسی ابتدائی غفلت سے پیدا ہوتی ہیں۔“ (الفضل 10 ستمبر 1913ء الازهار لذوات العمار صفحه 2۔1) پس میرا اپیغام آپ کے لئے یہی ہے کہ اپنی اولاد کو جنت کے راستوں پر ڈالنے والی مائیں بنیں ایسی مائیں بنیں جو اولاد کے لئے پاک اور صالح نمونہ ہوں۔اگر آپ اپنی کمزوریوں پر نظر رکھیں گی اور انہیں دور کرنے کی کوشش کرتی رہیں گی تو یہ ناممکن ہے کہ آپ کی اولاد کسی غلط راستے کو اختیار کرے۔لیکن اس کے لئے سب سے ضروری امر یہ ہے کہ تربیت کے معاملات میں راہ نمائی اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کی توفیق خدا سے طلب کریں۔جب بھی کوئی مشکل پیش آئے تو اسی کے حضور جھکیں اور دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کے ساتھ ہو۔آپ کو ہمیشہ نیکیوں پر قائم رکھے اور اپنی اولاد کی نیک تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار اس خلیفۃ المسیح الخامس 16