لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 275 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 275

فرمانبرداری کی اور اس کا کہا مانا ایسی عورت کو اختیار ہے کہ جنت میں جس دروازہ سے چاہے داخل ہو جائے۔(مسند احمد بن حنبل) حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا نمازوں کی بڑی پابند تھیں۔آپ اپنے ارد گرد دوسروں کو بھی نماز پڑھنے کی نصیحت کرتیں۔ایک خاتون کہتی ہیں کہ میں اپنی بچی کی پیدائش کے بعد حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا کی خدمت میں لے کر حاضر ہوئی۔اور بھی خواتین موجود تھیں۔نماز کے وقت آپ نماز پڑھنے تشریف لے گئیں۔واپس آکر ہم سے نماز کا پوچھا تو ہم نے کہا بچے نے پاخانہ وغیرہ کیا ہو گا۔آپ نے فرمایا بچوں کے بہانے نماز ضائع نہ کیا کرو۔بچے خدا کا انعام ہوتے ہیں۔کبھی خدا کی عبادت سے غافل نہ ہو۔جس طرح بچے کی خاطر تم نمازیں چھوڑ رہی ہو وہ بڑا ہو کر تمہارے لئے زحمت بن جائے گا۔لڑکا ہے تو بری صحبت میں پڑ جائے گا لڑکی ہو تو معاشرہ سے متاثر ہو کر گھر سے بغاوت کرنے والی بن جائے گی۔یاد رکھیں کہ بہترین ذریعہ تربیت کا نماز ہے۔نماز عبادت کا مغز اور بہترین وظیفہ ہے۔پس اگر آپ کی اولاد کو نمازوں کی عادت پڑ گئی تو یہ برائیوں میں نہیں پڑیں گے۔275