لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 276 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 276

پھر عورتوں کو اسلام نے پر دہ کرنے کی تعلیم دی ہے۔عورت کی حیا اس کا حیا دار لباس ہے۔عورت کا تقدس اس کے مردوں سے بلا وجہ کے میل جول سے بچنے میں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: یہ زمانہ ایک ایسا نازک زمانہ ہے کہ اگر کسی زمانہ میں پر وہ کی رسم نہ ہوتی تو اس زمانہ میں ضرور ہونی چاہئے تھی کیونکہ کل جنگ ہے اور زمین پر بدی اور فسق و فجور اور شراب خوری کا زور ہے اور دلوں میں دہر یہ پن کے خیالات پھیل رہے ہیں اور خد اتعالیٰ کے احکام کی دلوں میں عظمت اٹھ گئی ہے۔زبانوں پر سب کچھ ہے اور لیکچر بھی منطق اور فلسفہ سے بھرے ہوئے ہیں مگر دل روحانیت سے خالی ہیں۔ایسے وقت میں کب مناسب ہے کہ اپنی غریب بکریوں کو بھیٹروں کے بنوں میں چھوڑ دیا جائے۔لیکچر لاہور۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 174) پس پردہ کی خود بھی پابندی کریں اور اپنی بچیوں کے پر دے اور حیادار لباس کا بھی خیال رکھیں تاکہ آپ معاشرتی برائیوں سے محفوظ رہ سکیں اور اپنے ماحول میں احمدیت کی تعلیم کا عمدہ نمونہ پیش کر سکیں۔276