لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 270 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 270

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله امام جماعت احمدید بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ اسلام آباد یو کے15۔08۔2019 MA هو الناصر پیاری ممبرات لجنہ اماء الله جرمنی السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ الحمد للہ کہ آپ کو امسال بھی اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کا انعقاد ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور اجتماع میں شریک سب پر اس کے نیک اثرات مرتب فرمائے۔آمین مجھ سے اس موقع پر پیغام بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔میں اس موقع پر آپ کو چند نصائح کرنا چاہتا ہوں۔یہ دور جس سے ہم گزر رہے ہیں بہت ہی مبارک دور ہے۔اس میں خدا تعالیٰ کے اس پیارے مسیح اور مہدی کا ظہور ہوا جس نے کل عالم کو عالمی وحدت کی لڑی میں پروکر حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کرنا تھا۔آپ آئے اور متقیوں کی ایک بڑی جماعت قائم کر کے اپنے مولا کے حضور حاضر ہو گئے۔270