لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 269 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 269

غریب امیر سب کا نام جماعت ہے۔باہمی محبت اور مساوات پیدا کرنے کی کوشش کی جائے۔سب مد داور کامیابیاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہیں اس لئے دعا کی جائے کہ وہ مقاصد الہام ہوں جو ہماری پیدائش میں اس نے مد نظر رکھے ہیں۔اس پر ابتداء تیرہ خواتین نے دستخط کئے جو حضور رضی اللہ عنہ کے فرمان پر حضرت ام المومنین رضی اللہ عنھا کے گھر میں جمع ہوئیں۔آپ نے انہیں خطاب فرمایا اور اس کے ساتھ ہی لجنہ کا قیام عمل میں آیا۔حضور رضی اللہ کو اللہ تعالیٰ نے الہاماً بتایا کہ اگر تم پچاس فیصدی عورتوں کی اصلاح کر لو تو اسلام کو ترقی حاصل ہو جائے گی۔چنانچہ آپ لجنہ اماءاللہ کی تربیت اور ور تنظیم کی طرف ہمیشہ بہت زیادہ اور گہری توجہ فرماتے رہے۔پس ان مقاصد کو ہمیشہ مد نظر رکھیں جن کے لئے لجنہ اماءاللہ کا قیام کیا گیا تھا۔اس کے لئے خلیفہ وقت سے دعاؤں اور راہنمائی کا حصول نہایت اہم ہے۔اگر آپ ان بنیادی نصائح کو مد نظر رکھیں گی تو انشاء اللہ آپ کے تمام پروگرام اور سکیمیں کامیاب ہوں گی اور آپ کا ہر قدم ترقی کی جانب ہو گا۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 269