لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 268 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 268

مستورات کو مدعو فرمایا جو اس کے مندرجات کی مؤید اور ان سے متفق ہوں تاکہ ان مقاصد کے حصول کے لئے مل کر جلد کام شروع کیا جاسکے۔آپ کے پیش نظر یہ مقاصد تھے کہ عور تیں اپنا اور دوسری مستورات کا علم بڑھائیں۔ان کی اپنی انجمن ہو جس کے قواعد و ضوابط ہوں۔وہ جلسوں میں اسلامی مسائل کی بابت اپنے لکھے ہوئے مضامین پڑھیں۔اسلام کے واقف لوگوں کے لیکچر بھی کروائیں۔انجمن مستورات کی تمام کاروائیاں خلیفہ وقت کی تیار کردہ سکیم اور اس کی ترقی کی خاطر ہوں۔جماعت کے اتحاد کے لئے وہ دینی تعلیمات کے مطابق ہر قربانی کے لئے تیار رہیں۔اخلاق اور روحانیت کی اصلاح اور اس کے ذرائع پر غوروفکران کے پیش نظر ہو۔بچوں کی تربیت میں اپنی ذمہ داری کو خاص طور پر سمجھیں کہ ان کی دینی زندگی چست ہو۔انہیں تکلیف برداشت کرنے والے بنائیں۔دین کے مسائل سے واقف کریں۔ان کے اندر خدا، رسول ، مسیح موعود اور خلفاء سے محبت واطاعت کا جذبہ پیدا کریں۔ان میں زندگیاں وقف کرنے کا جوش پیدا کریں۔تنظیم کی ممبرات باہمی تعاون سے کام کریں اور دوسروں کی غلطیوں کی چشم پوشی کریں اور صبر و ہمت کے اوصاف پیدا کریں۔لوگوں کے ہنسی ٹھٹھہ کا بہادری اور ہمت سے مقابلہ کا مادہ پیدا کیا جائے تاکہ دوسری مستورات کے لئے سبق ہو۔اس مقصد کے لئے دوسری خواتین کو اپنی ہم خیال بنائیں۔جماعت کسی خاص گروہ کا نام نہیں۔چھوٹے بڑے، 268