لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 263 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 263

ہیں۔کیا آپ جماعتی کاموں اور پروگراموں میں شمولیت اختیار کرتی ہیں۔کیا آپ حقیقی رنگ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھتی ہیں۔اگر مائیں ہیں تو کیا آپ اپنے بچوں کی نیک تربیت کرتی ہیں اور انہیں جماعت کے لئے مفید وجود بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔یاد رکھیں کہ احمدی خواتین اور بچیوں نے جو کالجوں میں پڑھ رہی ہیں اپنی انفرادیت قائم رکھنی ہے۔روشن خیالی کے نام پر احمدی بچی کی ایسی حالت نہ ہو کہ احمدی اور غیر احمدی میں فرق نظر نہ آئے۔پس آپ اپنا اپنا جائزہ لیں۔اپنی سستیوں اور کمیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔اپنے قول و عمل کو خلیفہ وقت کی نصائح کے تابع بنائیں تا کہ آپ خلافت کی برکات اور فیوض کو حقیقی رنگ میں جذب کر سکیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو ان تمام نصائح پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خليفۃ المسیح الخامس 263