لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 264
وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ اسلام آباد یو کے 20۔05۔2019-K هو الناصر پیاری ممبرات لجنہ اماء اللہ بیلجیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ آپ کو 19 تا 21 جولائی 2019 اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کا انعقاد ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔آمین آپ جماعت کی تنظیم لجنہ اماء اللہ کی ممبرات ہیں۔جن کا کام خلیفہ وقت کی باتوں پر عمل کرتے ہوئے سب دنیا کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیاری تعلیمات سے روشناس کرانا ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کو ان تعلیمات کا پورا علم ہو اور ان کے مطابق آپ کا عمل ہو۔آپ کی روز مرہ زندگی میں احمدیت کی تعلیمات کی خوبصورت تصویر نظر آنی چاہئے۔مثلاً اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو پردہ کرنے کا حکم دیا ہے۔264