لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 253
کی نماز اس لئے وقت پر نہیں پڑھتے کہ رات دیر تک یا تو ٹی وی دیکھتے رہے یا انٹر نیٹ پر بیٹھے رہے۔آپ بھی اپنے جائزے لیں اور اس پہلو سے اصلاح کی کوشش کریں۔پھر ایم ٹی اے سے استفادہ کرنا بھی بہت ضروری ہے۔یہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فرمایا ہے جو خلافت سے وابستگی اور جماعت میں اکائی پیدا کرنے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔اس بات کو ہر احمدی گھرانے کو یہ لازمی اور ضروری بنانا چاہئے کہ تمام گھر کے افراد مل کر ہر ہفتے کم از کم ایم ٹی اے پر خطبہ ضرور سنا کریں۔اس کے علاوہ کم از کم ایک گھنٹہ روزانہ ایم ٹی اے کے دوسرے پروگرام بھی دیکھیں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے ہمیں روحانی، علمی پروگراموں کی ویب سائٹ بھی عطا فرمائی ہے۔اس سے بھی فائدہ اٹھائیں اور اپنے دینی علم کو وسیع کرنے کی کوشش کریں۔جن گھروں میں اس پر عمل ہو رہا ہے وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بچے اور بڑے سب دین سیکھ رہے ہیں۔پس آپ میں سے جو ابھی اس پہلو سے ست ہیں وہ اپنی سستی دور کریں۔ان ذرائع کے استعمال سے انشاء اللہ شیطان سے دوری ہو گی۔اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کی طرف توجہ ہو گی۔گھروں کے سکون بھی ملیں گے اور اس میں برکت بھی پید اہو گی۔اسی طرح اپنے بچوں کو ذیلی تنظیموں کے پروگرام میں شامل کریں۔لجنہ کی عہدیدار بھی یاد رکھیں کہ 253