لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 244 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 244

ساتھ لاتیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کی خواتین مبار کہ سے ملتیں۔ان سے ذاتی تعلق بڑھاتیں اور جماعتی کاموں میں خود بھی اور اپنی اولاد کو بھی شامل کرتیں۔وہ احمدیت پر مضبوطی سے قائم اور اس کی تبلیغ اور ترقی کے کاموں میں خوب فعال اور متحرک رہیں۔تعلق باللہ ، نماز وروزہ وغیرہ عبادات میں شغف، دعاؤں پہ انحصار، صبر ورضا، سادگی اور قناعت، مسابقت فی الخیرات آپس میں پیار و محبت اور ایک دوسرے سے ہمدردی، دین سیکھنے کا شوق، دین کے لئے غیرت، مالی قربانی، مہمان نوازی، اولاد کی نیک تربیت اور ان کے لئے دعائیں وغیرہ چند ایسی نمایاں خوبیاں ہیں جو تمام صحابیات میں پائی جاتی تھیں۔ایک دفعہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ واقعہ بیان فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک عورت آئی اور آپ کے سامنے بہت روئی کہ میرا بیٹا عیسائی ہو گیا ہے آپ دعا کریں کہ وہ ایک دفعہ کلمہ پڑھ لے پھر خواہ مر ہی جائے۔لڑکا عیسائیوں کا سکھایا پڑھایا تھا باوجو د بخار چڑھے ہونے کے بھاگ گیا اس کی ماں بھی اس کے پیچھے بھاگی اور پھر پکڑ کر لے آئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 244