لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 218 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 218

وفا اور اطاعت کا درس دیں اور MTA سے جوڑیں۔اسی طرح ماحول کے بد اثرات سے اور موجودہ دور کی ایجادات کے غلط استعمال سے بھی بچا کر رکھیں۔نئی ایجادات میں بہت سی لغویات ہیں مثلاً انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال عام ہو تا جارہا ہے۔یاد رکھیں کے مومن لغویات سے پر ہیز کرتے ہیں۔پس ان سے خود بھی اور بچوں کو بھی بچا کر رکھیں اور ہر پہلو سے ان کی تربیت کا خیال رکھیں۔انہیں بدیوں سے بچائیں اور نیکیوں پر گامزن کریں۔حکمت سے اپنے تربیتی پروگرام کریں۔اگر بڑے اجلاس نہیں ہو سکتے تو چھوٹے پیمانے پر اجلاس کریں تاکہ تربیت کے ساتھ ایک اکائی کا نظارہ بھی نظر آئے۔پھر ایک اور ضروری بات انتخاب کے حوالہ سے ہے۔وہاں صدر لجنہ کا انتخاب ہو گا اسی طرح مقامی سطح پر بھی انتخابات اور مجالس عاملہ کی تشکیل ہوگی۔یہ بہت اہم اور احتیاط کا کام ہے۔لجنہ کی کئی ممبرات مخلص اور با صلاحیت ہیں لیکن وقت نہیں نکال سکتیں اور اپنی ذمہ داریوں کا حق ادا نہیں کر سکتیں۔اس لئے ایسے عہدیدار چنیں جو وقت دے۔ے سکیں اور اپنی ذمہ داریوں کو بہترین رنگ میں نبھا سکیں۔کسی سے متاثر ہو کر یا کسی اور کو دیکھ کر ووٹ نہیں دینا چاہئے۔پھر اپنے عہد کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش 218