لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 213 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 213

عام ہو تا جارہا ہے۔لوگ موبائل فون پر اور آن لائن Chatting میں ہر وقت مصروف دکھائی دیتے ہیں۔یاد رکھیں کہ مومن لغویات سے پر ہیز کرتے ہیں۔اس لئے ان سے خود بھی بچیں اور اپنے بچوں کو بھی بچا کر رکھیں۔اسی طرح ٹی وی چینلز کی بھی بہتات ہے۔یہ سب شیطان کے حملوں میں سے ہیں جو اخلاق اور روحانیت کو تباہ کرتے ہیں۔اس لئے نئی ایجادات کے غلط استعمال سے سب احمدیوں کو خوب محتاط رہنا چاہئے۔ہمیشہ سوچیں کہ جب آپ نے احمدیت کو سچا سمجھ کر مانا ہے تو ان تمام باتوں سے بھی بچنے کی کوشش کرنی چاہئے جن سے بچنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔آپ انہی ایجادات کا مفید استعمال کر کے دینی اور روحانی ترقی کر سکتی ہیں۔جماعت کی ویب سائٹ ”alislam“ پر دینی علوم کا خزانہ موجود ہے اس سے اپنا علم بڑھائیں۔عقائد اور دلائل سیکھیں۔اسی طرح ایم ٹی اے دیکھیں اور اپنے بچوں کو بھی اس سے مانوس کریں۔میرے خطبات گھروں میں اکٹھے بیٹھ کر سنا کریں اور بعد میں بچوں سے کچھ پوچھ بھی لیا کریں تا کہ انگلی دفعہ وہ زیادہ غور سے سنیں۔یاد رکھیں کہ اس زمانہ میں خلافت علی منہاج النبوۃ کا اجراء اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اور خلیفہ وقت کی آواز میں غیر معمولی تاثیر بھی اُسی نے پیدا فرمائی ہے۔یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے احمدی جو خلافت سے گہری محبت اور بے انتہا 213