لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 212 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 212

یہ بھی یاد رکھیں کہ آپ کے ذمہ انگلی نسلوں کی تربیت اور ان کا خدا تعالیٰ سے تعلق جوڑنے کا کام ہے جس کا بہترین ذریعہ عبادات کا قیام ہے۔عبادات سے ایمان کی مضبوطی ہوتی ہے۔قرآن شریف میں تو انسان کی پیدائش کی غرض ہی عبادت بیان کی گئی ہے اور عبادات میں بھی فرض نمازیں سب سے اہم ہیں جن پر تمام احمد کی گھرانوں کو خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس لئے خود بھی نمازوں کی پابندی کریں اور اولاد کو بھی اس کی عادت ڈالیں۔پھر اس کے ساتھ ساتھ دعاؤں کو بھی اپنا شعار بنائیں کیونکہ رحمان خدا کے بندوں کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ وہ راتوں کو اٹھ اٹھ کر دعائیں کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”اگر تم لوگ چاہتے ہو کہ خیریت سے رہو اور تمہارے گھروں میں امن رہے تو مناسب ہے کہ دعائیں بہت کرو اور اپنے گھروں کو دعاؤں سے پر کرو۔جس گھر میں ہمیشہ دعا ہوتی ہے خدا تعالیٰ اسے برباد نہیں کیا کرتا۔(ملفوظات جلد سوم صفحہ 232) ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اپنی سوچ اور دلچسپیوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے احمدیت کی تعلیمات کے تابع بنائیں اور اپنے اوقات کا مفید استعمال کیا کریں۔نئی ایجادات میں بہت سی لغویات ہیں مثلاً انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال 212