لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 211
بنا کر بھیجا آپ کو اُسے ماننے کی سعادت نصیب ہوئی اور خلافتِ احمدیہ سے وابستگی کی توفیق ملی۔یہ خدا تعالیٰ کا خاص احسان ہے جس کے شکرانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کا ایمان مضبوط ہو۔اعمال صالحہ بجالاتی رہیں اور اُن صفات کو اپنائیں جو قرآن کریم نے رحمان خدا کے بندوں کی بیان فرمائی ہیں۔مثلاً یہ کہ وہ زمین پر فروتنی اور عاجزی کے ساتھ چلتے ہیں۔اُن میں تکبر اور غرور نہیں ہو تا۔بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ذرا ذرا سی بات پر ان کے جذبات بھڑک جاتے ہیں۔اختلاف رائے پر غصہ میں آجاتے ہیں۔یہ باتیں اخلاق پر اثر انداز ہوتی ہیں اور آہستہ آہستہ نیکیوں کو کھا جاتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ر حمن کے حقیقی پرستار وہ لوگ ہیں کہ جو زمین پر بردباری سے چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے سخت کلامی سے پیش آئیں تو سلامتی اور رحمت کے لفظوں سے ان کا معاوضہ کرتے ہیں یعنی بجائے سختی کے نرمی اور بجائے گالی کے دعا دیتے ہیں۔“ ( براہین احمدیہ حصہ چہارم۔روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 449 حاشیہ) پس ایک احمدی کا کر دار فسادوں کو دُور کرنا ہے۔اگر ہر احمدی عورت اس کو سمجھ لے تو آپس کی لڑائیاں اور رنجشیں دُور ہو جائیں گی اور باہم صلح صفائی اور ایک دوسرے کی غلطیوں کو نظر انداز کرنے کے جذبات پیدا ہوں گے۔211