لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 202
وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 20۔03۔2017 پیاری ناصرات الاحمدیہ جرمنی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ کو سہ ماہی رسالہ ”گلدستہ“ کے اجراء کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔آمین اس کے لئے محترمہ صدر صاحبہ لجنہ نے مجھ سے پیغام بھجوانے کی درخواست کی ہے۔میرا پیغام یہ ہے کہ ذیلی تنظیموں کا قیام خلافتِ احمدیہ کی برکات میں سے ایک عظیم الشان برکت ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ان کا اجراء فرمایا تاکہ جماعت کے ہر طبقہ کے لوگ خدمت دین کے کاموں میں اپنا کر دار ادا کر سکیں اور مختلف انداز میں اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے اور اپنا دینی تشخص پیدا کرنے کے مواقع پا سکیں۔لجنہ اماءاللہ بھی جماعت کی ذیلی تنظیموں میں سے ایک ہے جس کی آگے ایک شاخ ناصرات الاحمدیہ کہلاتی ہے جو پندرہ سال تک کی احمدی بچیوں کی تنظیم ہے۔پس 202