لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 201 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 201

پھر ایک موقع پر حضور صلی یکم نے ماں کی فضیلت یوں بیان فرمائی کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔چنانچہ ایسی خواتین جو بچوں کی تربیت کی ذمہ داری کو احسن رنگ میں نبھاتی ہیں بلاشبہ ان کے قدموں سے اولاد کو جنت نصیب ہوتی ہے۔وہ مائیں جو بچوں کو سچ کی عادت ڈالتی ہیں، بڑوں کا ادب سکھاتی ہیں، بہترین اخلاق کی تعلیم دیتی ہیں، انہیں معاشرتی برائیوں سے بچا کر رکھتی ہیں، ان کے دلوں میں دین کی محبت پیدا کرتی ہیں، انہیں دینی پروگراموں میں شامل کرتی اور خدمت دین کے کاموں کی ترغیب دلاتی ہیں ان کے بچے ان کے لئے نیک نامی کا باعث بنتے اور قرۃ العین ثابت ہوتے ہیں۔پس اپنی اولاد کی تربیت کا خاص خیال رکھیں اور اس سے ہر گز غافل نہ ہوں۔اپنے بچوں کی مصروفیات اور رحجانات کو اسلام اور احمدیت کی تعلیمات کے تابع بنائیں تا کہ وہ آپ کے لئے اور جماعت کے لئے مفید وجو د ثابت ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 201