لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 195
وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 17۔11۔2016 پیاری نمائندگان مجلس شوری الجنہ اماءاللہ پاکستان السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ کو امسال بھی اپنی مجلس شوریٰ منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔آمین مجھ سے اس موقع پر پیغام بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔اس موقع پر میں آپ کو چند نصائح کرنا چاہتاہوں۔اللہ تعالیٰ کا یہ بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد جماعت میں خلافت کا نظام قائم فرمایا ہے جس کا پانچواں دور اس وقت خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت سے جاری ہے۔آپ خوش قسمت ہیں کہ اس عظیم الشان آسمانی نظام کے ساتھ وابستہ ہیں۔195