لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 194
پس یاد رکھیں کہ آپ احمدی مائیں اور بہنیں ہیں جنہوں نے مستقبل کی بہترین قوم تیار کرنی ہے۔اپنی پنجوقتہ نمازوں کو بلاناغہ ادا کرنے کا اہتمام کریں۔اسلامی تعلیمات مثلاً پر وہ کی پابندی کریں۔دین کو دنیا پر مقدم کریں۔خلیفہ وقت کی باتوں کو غور سے سنیں اور ان پر عمل کریں۔نظام جماعت کی اطاعت اور ہر سطح کے عہدیداروں کا احترام کریں اور یہ سب نیک باتیں اپنی اولاد کو بھی سکھائیں۔اس سے آپ کی ذاتی زندگی بھی حسین بنے گی اور نظام جماعت بھی ترقی کرے گا۔انشاء اللہ اللہ تعالیٰ آپ کو میری ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 194