لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 5 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 5

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدید بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 09۔10۔2003 عزیز ممبرات لجنہ اماء اللہ بھارت السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ محترمہ صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ بھارت نے اطلاع دی ہے کہ آپ کا ملکی اجتماع مورخہ 12،11 اور 13 اکتوبر 2003ء کو منعقد ہو رہا ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اس اجتماع کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور اس میں شرکت کرنے والی تمام ناصرات اور لجنات کو اجتماع کی برکات سے مالا مال فرمائے۔آپ اس میں جو بھی نیک اور بھلائی کی بات سیکھیں اس کو اپنی زندگیوں میں جاری کرنے والی ہوں۔اس موقع پر میرا آپ سب کو یہ پیغام ہے کہ لجنہ اماءاللہ کی تنظیم کے قیام کے مقاصد کو ہر گز نہ بھولیں۔لجنہ اماء اللہ کے مقاصد میں سے اپنی اولاد اور خاص طور پر ناصرات الاحمدیہ کی تربیت کرنا اہم ترین مقصد ہے۔اس کی طرف توجہ دینا ہر احمدی خاتون کی ذمہ داری ہے۔عہدیدار 5