لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 154 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 154

پس خدا تعالیٰ کے اس احسان کا شکرانہ یہی ہے کہ قرآن کریم کے سیکھنے اور سکھانے پر خاص دھیان دیں۔اس کے معانی پر غور کریں۔جن مسائل کی سمجھ نہ آئے، مربیان اور صاحب علم لوگوں سے اس کے بارہ میں پوچھیں۔اسی طرح اپنے گھروں میں قرآن کریم کی باقاعدگی سے تلاوت کا اہتمام کریں۔جس طرح رمضان میں روزانہ تلاوت کر کے بہت سارے لوگوں کو قرآن کریم کا دور مکمل کرنے کی توفیق ملتی ہے، اگر سارا سال یہ سلسلہ با قاعدگی سے جاری رہے تو سال بھر میں کئی بار قرآن کریم کے ادوار مکمل کرنے کے مواقع ملتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خليفة المسيح الخامس 154