لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 144
وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدید بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 21۔09۔2013 پیاری ممبرات لجنہ و ناصرات بھارت السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ الحمد للہ کے لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ بھارت کو اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔مجھ سے اس موقع پر پیغام بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔اس موقع پر میں آپ کو نماز کی ادائیگی کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔بنی نوع انسان کی تخلیق کا مقصد عبادت الہی ہے اور عبادات میں سب سے اہم اور مقدم نماز ہے۔قرآن شریف اور احادیث میں اس کی بہت سی برکات اور فوائد بیان ہوئے ہیں۔اجتماع کے ایام میں آپ کو بڑے اہتمام کے ساتھ اور بر وقت نمازیں پڑھنے کے مواقع ملیں گے۔اس نیک عمل کو بعد میں بھی جاری رکھیں۔اگر کوئی پہلے سست ہے تو وہ یہ عزم لے کر لوٹے کہ آئندہ کبھی نماز نہیں چھوڑے گی۔آپ ایک خالصتاً دینی 144