لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 145
جماعت کی ممبرات ہیں جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے سب دنیا کی اصلاح کرنی ہے۔اور یہ تبھی ممکن ہے جب آپ کی نمازیں درست ہوں گی اور آپ کا دعا پر یقین ہو گا۔اس لئے نمازوں کی پابندی کریں اور اس میں کثرت سے دعائیں کرنا اپنا معمول بنائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ” نماز خدا کا حق ہے اسے خوب ادا کرو اور خدا کے دشمن سے مداہنہ کی زندگی نہ بر تو۔وفا اور صدق کا خیال رکھو۔اگر سارا گھر غارت ہو تا ہو تو ہونے دو مگر نماز کو ترک مت کرو۔۔۔یہ دین کو درست کرتی ہے۔اخلاق کو درست کرتی ہے۔دنیا کو درست کرتی ہے۔نماز کا مزہ دنیا کے ہر ایک مزے پر غالب ہے۔لذاتِ جسمانی کے لئے ہزاروں خرچ ہوتے ہیں اور پھر ان کا نتیجہ بیماریاں ہوتی ہیں اور یہ مفت کا بہشت ہے جو اسے ملتا ہے۔قرآن شریف میں دو جنتوں کا ذکر ہے۔ایک ان میں سے نماز ہے۔“ ( ملفوظات جلد سوم صفحہ 591 تا صفحہ 592) نیز آپ فرماتے ہیں: خد اتعالیٰ کے حکموں کو بے قدری سے نہ دیکھو۔موجودہ فلسفہ کی زہر تم پر اثر نہ کرے۔ایک بچے کی طرح بن کر اس کے حکموں کے نیچے چلو۔نماز پڑھو۔نماز پڑھو کہ وہ تمام سعادتوں کی کنجی ہے۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفح (1) 145