لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 133 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 133

اپنانے کی تحریک ہو۔یورپ کے جس ماحول میں آپ زندگی گزار رہی ہیں اس میں بہت سی ایسی برائیاں ہیں جو آہستہ آہستہ انسان کے اندر داخل ہوتی ہیں اور بالآخر اخلاقی اور روحانی تباہی کا موجب بنتی ہیں۔پس آپ اس تنظیم کی ممبر ہیں جو آپ کو معاشرے میں ممتاز کر کے دکھائے۔اس لئے آپ کو چھوٹی عمر سے ہی بہت ہوشیار رہنا پڑے گا۔اپنے آپ کو ماحول کی آلودگیوں اور غلاظتوں سے پاک و صاف رکھنا ہو گا۔سب سے بہترین آداب حیات ہمارا پیارا مذہب اسلام سکھاتا ہے۔اس لئے آپ اسلامی تعلیم کے مطابق اپنی زندگیاں گزاریں اور ان پر عمل کرنے میں کوئی شرم محسوس نہ کریں اور کسی قسم کی کمزوری نہ دکھائیں۔اپنے لباس کا خیال رکھیں۔سکولوں میں سلجھی ہوئی لڑکیوں کو سہیلیاں بنائیں۔نمازوں کی پابندی کریں۔قرآن کریم اور اس کا ترجمہ سیکھیں اور روزانہ تلاوت کی عادت ڈالیں۔میرے خطبات کو غور سے سنیں اور نیک نصائح کو یاد رکھ کر ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔یاد رکھیں کہ ذیلی تنظیموں کے اجتماعات تربیتی، علمی اور روحانی ترقی کے لئے منعقد کئے جاتے ہیں۔آپ بھی انہی مقاصد کو سامنے رکھ کر اجتماع میں شامل ہوں اور اس موقع پر سنی ہوئی نیک باتوں کو اپنی زندگیوں کا مستقل حصہ بنائیں۔اللہ تعالیٰ آپ 133