لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 132
وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 16۔03۔2013 پیاری ناصرات الاحمدیہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ کو اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اس سلسلہ میں محترمہ صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ ناروے نے مجھ سے پیغام بھجوانے کی درخواست کی ہے۔میں اس موقع پر آپ کو چند تربیتی باتوں کی نصیحت کرنا چاہتا ہوں۔ناصرات الاحمدیہ ، احمدی بچیوں کی تنظیم ہے جو ایک خالصتا دینی تنظیم ہے۔یہ اس لئے بنائی گئی ہے تاکہ احمدی بچیاں دینیات سیکھیں۔وہ اپنے اجلاس منعقد کریں اور انہیں نیک باتیں سیکھنے کا موقع اور ماحول میسر آئے۔ایک گھرانے کی بچیاں دینی اعتبار سے اچھا نمونہ پیش کر رہی ہوں تو باہم ملنے سے دوسری بچیوں کو بھی انہی نیکیوں کو 132