لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 124
والسلام کی کتب کا مطالعہ کرنے کی عادت ڈالیں کہ یہ آپ کے روحانی، اخلاقی اور علمی حسن کو چار چاند لگادے گا۔ادھر ادھر کی بے ہودہ باتوں اور وقت ضائع کرنے کا باعث بننے والی مجالس اور پروگرام اور ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس سے خود بھی اجتناب کریں اور اپنے بچوں اور بچیوں کو بھی ان سے روکیں۔یہاں تک کہ اپنے بھائیوں، بہنوں اور بڑوں کو بھی اگر سمجھانا پڑے تو پیار سے اور حکمت سے سمجھائیں کہ یہ سب زہر ہیں جن کو کھا کر تم بچ نہیں سکتے۔اپنی قوم اور اپنے ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں۔دنیا اپنے خالق حقیقی سے منہ موڑے بھٹک رہی ہے اور تباہی اور ہلاکت کے گڑھے کی طرف جارہی ہے۔پس اے احمدی خواتین ! آج آپ ہی ہیں جنہوں نے قرونِ وسطیٰ کی عورتوں کی جرات و شجاعت اور ریاضت و ذہانت کو اپنے اندر پیدا کرتے ہوئے اسلام کی خوبصورت تعلیم کا نمونہ پیش کر کے اس دنیا کو خدائے واحد لاشریک کی طرف لانے کا فریضہ سر انجام دینا ہے۔اسلام کی پہلی تاریخ میں بھی عورتوں نے بہادری اور جرات کے کارنامے سر انجام دئے تھے۔انہوں نے علم و عرفان کی مجالس اور درس و تدریس کے فرائض بھی ادا کئے۔گھروں اور خاندانوں کی بہترین تربیت کے ساتھ ساتھ میدان جنگ میں بھی کار ہائے نمایاں سر انجام دئے۔پر دہ اور ان کا عورت ہو نا ان کے کسی بھی فریضے کی ادائیگی میں نہ تب روک بنا اور نہ اب بن سکتا ہے۔اور بھارت کی سرزمین بھی ایسی سینکڑوں ہزاروں عورتوں کی قربانیوں کو 124