لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 112
العین بنائیں گی جن کے ذریعہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی فتح ہو گی۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنے حقوق و فرائض احسن رنگ میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔جس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ بھی آپ سے راضی ہو اور اس کی مخلوق بھی آپ کی طرف پیار کی نظر رکھے۔آپ اپنی اولادوں کے لئے نیک نمونہ ہوں اور آپ کی اولادیں آپ کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک ہوں۔اور آپ سب کو اللہ تعالیٰ کے مقبولین میں شامل ہونے کی توفیق عطا ہو۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔سب حاضرات کو میری جانب سے محبت بھرا السلام علیکم ورحمتہ اللہ پہنچا دیں۔والسلام خاکسار ون اسود خلیفۃ المسیح الخامس 112