لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 47
ہر اس برے ذکر کی جگہ لے لے گا جو آپ کے اخلاق کو خراب کرتا ہے۔آپ کو غیبت اور بد گوئی سے نجات مل جائے گی۔ایک دوسرے سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔آپ کے دل صاف ہو جائیں گے اور نفس کے گند دھونے کی توفیق عطا ہو گی۔ذکر الہی ایسی پاک عادت ہے جس سے آپ کو اطمینان قلب نصیب ہو گا۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ اَلَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْبِنُ الْقُلُوبُ (الرعد: 29) یعنی جان لو کہ اللہ کی یاد سے ہی دل اطمینان پاتے ہیں۔ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ قرآن کریم کا صرف دعویٰ نہیں ہے بلکہ حقیقی اطمینان ہے ہی خدا تعالیٰ کے ذکر میں۔اگر کوئی سمجھتا ہے کہ تفریح کے لئے آزادی ہونی چاہئے تو ٹھیک ہے تفریح کوئی بری چیز نہیں۔بے شک تفریح ہو۔لیکن ہر چیز کی کچھ حدود و قیود ہوتی ہیں۔ان حدود کے اندر رہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا جاسکتا ہے۔ایسی تفریح، کھیل اور خوشی جو اللہ تعالیٰ کی یاد کو بھلا دے وہ حقیقی خوشی نہیں ہے وہ کبھی اطمینان قلب کا باعث نہیں بن سکتی۔پھر بعض لوگ اپنے قیمتی اوقات کا بہت سا حصہ ٹی وی کے آگے بیٹھ کر گزار دیتے ہیں۔اپنے گھروں میں بچوں کی نگرانی کریں کہ وہ کیا دیکھتے ہیں۔آج کل ایسے ایسے ٹی وی چینلز ہیں اور فلمیں بازاروں میں دستیاب ہیں جن سے اخلاق تباہ ہوتے ہیں۔ان ایجادات کا استعمال صرف اس حد تک کریں جو آپ کے علمی معیار کو بڑھانے والا ہو یا 47