لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 46
وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر نن سپیٹ ہالینڈ 14۔10۔2008 پیاری ممبرات لجنہ اماء اللہ بھارت السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاته الحمد للہ کہ آپ کو اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالی اجتماع کا انعقاد ہر لحاظ سے خیر و برکت کا موجب بنائے اور اس میں شامل ہونے والی سب بہنوں اور بچیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔آمین مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ بھارت نے اس موقع پر مجھ سے پیغام بھجوانے کی درخواست کی ہے۔میرا پیغام یہ ہے کہ آپ اپنا مقام پہچانیں۔خدا تعالیٰ جس مقام پر ایک احمدی عورت کو دیکھنا چاہتا ہے اس کے حصول کے لئے ہمیشہ کوشش کرتی رہیں اور اپنے اوقات کا مفید اور بہتر استعمال کیا کریں۔اس کا ایک اہم طریق اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنا اور ذکر الہی میں مصروف رہنا ہے۔اگر آپ کو ذکر الہی کی عادت پڑ جائے تو یہ 46