لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 315 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 315

نے اس جہاں میں کی ہیں۔اسی طرح آپ کا کل آپ کی اگلی زندگی کے علاوہ آپ کی اولاد اور آپ کی نسل بھی ہے۔اگر آپ اس کی تربیت تقویٰ کی بنیادوں پر کریں گی تو یہ اولاد بھی آپ کے درجات کی بلندی کے کام آئے گی۔نیک اولاد، دین پر قائم رہنے والی اولاد آپ کے لیے دعا کرنے والی اولا د ہو گی۔دین کو دنیا پر مقدم کرنے والی اولاد آپ کے درجات کی بلندی کا ذریعہ بنے گی۔پس عورت کے ذمہ اولاد کی تربیت کی جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے اس کا حق ادا کرتے ہوئے اسے پورا کرنے سے ہی اس بات کا اظہار ہو گا کہ آپ کل کے لیے کیا آگے بھیج رہی ہیں۔اگر مائیں بچوں کی صحیح تربیت بچپن سے ریں تو الا ماشاء اللہ نیک اولاد پروان چڑھے گی، دین پر قائم رہنے والی اولاد پروان چڑھے گی۔اللہ تعالیٰ آپ کو میری ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔آمین والسلام خاکسار ور اسد به خلیفۃ المسیح الخامس 315