لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 14
آپ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور اولاد کی بہترین تربیت کرنے کی کوشش کریں۔اولاد کے ضمن میں یہ بات ہمیشہ پیش نظر رکھیں کہ سب سے پہلے آپ کو خود اپنی اصلاح کی طرف توجہ دینی ہو گی۔بائی تنظیم حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:۔”ماں اگر نماز نہیں پڑھتی ، نماز کے اوقات کا احترام ملحوظ نہیں رکھتی تو ضرور ہے کہ بیٹا بھی بڑا ہو کر ایسا ہی کرے۔جس بچے کے ماں باپ نمازی ہوں میں نے اکثر دیکھا کہ وہ باوجو د کچھ نہ سمجھنے کے اسی طرح نماز کے وقت پر نماز کی رکعتیں پڑھتے ہیں۔یہ عادت ایسی مبارک ہے کہ جوانی میں آخر کام آتی ہے اور یہ ابتدائی بیج اپنے اندر ایسے خوشگوار ثمرات رکھتا ہے کہ بڑی عمر میں ڈھیروں روپیہ خرچ کرنے پر بھی حاصل نہیں ہوتا۔جب کوئی چیز آئے تو ماں بچوں کو سکھائے کہ یہ اللہ میاں نے بھجوائی ہے جو ہمیں رزق دیتا ہے ہماری حاجتیں پوری کرتا ہے۔ہماری دعاؤں کو سنتا ہے ہمیں چاہئے کہ اس کا شکریہ ادا کریں۔بچہ کھانے پینے بیٹھے ماں باتوں ہی باتوں میں اسے سمجھا سکتی ہے کہ یہ کھانا کس قدر محنت اور کس قدر تبدیلیوں کے بعد تیرے سامنے آیا ہے حالانکہ 14