لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 252 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 252

”ایمان بھی ایک پودا ہے جسے اخلاص کی زمین میں بویا جاتا ہے اور نیک اعمال سے اس کی 66 آبپاشی کی جاتی ہے۔“ (ملفوظات جلد سوم صفحہ 623) نیک اعمال سے مراد وہ تمام اوامر و نواہی ہیں جو اسلام نے ہمیں بتائے ہیں جن کی تعمیل ہر مسلمان پر فرض ہے۔مثلاً اسلام نے ہر مومن مردو عورت کو روزانہ پنجوقتہ نمازوں کی تعلیم دی ہے۔اب تو خدا تعالیٰ کے فضل سے تقریباً ہر احمدی گھر میں واقفین نو بچے اور بچیاں ہیں۔ان کی نیک تربیت کی اولین ذمہ داری احمدی ماؤں کی ہے جس کا پہلا قدم انہیں نماز کا عادی بناتا ہے۔آپ خود نمازی بنیں گی تو انشاء اللہ بچے بھی آپ کے نیک نمونے سے نمازی بن جائیں گے۔ایک روایت میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی علیکم نے فرمایا کہ جس عورت نے پانچوں وقت کی نماز پڑھی اور رمضان کے روزے رکھے اور اپنے آپ کو برے کام سے بچایا اور اپنے خاوند کی فرمانبر داری کی اور اس کا کہا مانا ایسی عورت کو اختیار ہے کہ جنت میں جس دروازہ سے چاہے داخل ہو جائے۔مسند احمد بن حنبل ) موجودہ دور کی برائیوں میں سے آج کل ٹی وی، انٹرنیٹ وغیرہ کی بعض برائیاں بھی ہیں اکثر گھروں کے جائزے لے لیں بڑے سے لے کر چھوٹے تک صبح فجر 252