لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 6 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 6

لجنات بھی اس ضمن میں پوری کوشش کریں لیکن اصل ذمہ داری ماؤں کی ہے جن کے پاس اولاد کا زیادہ وقت گزرتا ہے۔اگر مائیں اپنی ذمہ داری ادا نہیں کریں گی تو بچے یا بچیاں اپنے ماحول اور یا اسکول سے وہ باتیں سیکھیں گی جو اسلامی اقدار اور روایات کے خلاف ہیں۔پس خاص طور پر اپنی بچیوں کی جنہوں نے اگلی نسل کی مائیں بنا ہے بچپن سے ہی اسلامی تعلیمات کے مطابق پرورش کریں۔یہ ذمہ داری جہاد کی ذمہ داری سے کم نہیں۔اگر بچیوں کی تربیت اچھی ہو گی تو آئندہ بھی نیک نسلیں پید اہوں گی۔اس زمانہ میں شیطان کا حملہ نت نئے انداز سے ہو رہا ہے۔کہیں آزادی نسواں کے غلط علمبر داروں کے ذریعہ کہیں بے پردگی کے ذریعہ ، کہیں ننگے لباسوں کے ذریعہ ، کہیں بے ہودہ فلمیں دکھانے کے ذریعہ تاکہ لوگ خدا تعالیٰ سے دور ہوں۔دین سے بے رغبتی ہو اور دنیا کی ظاہری چکا چوند کی طرف رغبت پید ا ہو۔احمدی عورت کے لئے میر ا یہ پیغام ہے کہ آپ نے ان چیزوں کی کوڑی کی بھی پرواہ نہیں کرنی اور دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کے عزم پر قائم رہتے ہوئے خود بھی شیطان کے ان حملوں سے بچنا ہے اور اپنی اولادوں کو بھی ان سے محفوظ رکھنا ہے۔اس لئے اپنی اولادوں کے دلوں میں بچپن سے ہی خدا تعالیٰ کی محبت پیدا کریں۔ان کو خدا تعالیٰ کے احکامات کی متابعت میں زندگی گزارنے کی تلقین کریں۔نمازوں کی عادت ڈالیں قرآن کریم ناظرہ اور اس کا ترجمہ 6