لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 7 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 7

سکھائیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات کا تذکرہ کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ان کے دلوں میں پیدا کریں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت اور آپ کی صحابیات کی سیرت کے تذکرے ان کے سامنے کریں۔اگر آپ اپنی اولاد کو دیندار بنانے کے لئے جہاد کریں گی اور دعائیں کریں گی تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ شیطان کا کوئی تسلط آپ کی نسل پر نہیں ہو گا۔اللہ ایسا ہی کرے۔آخر پر سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پاکیزہ نصائح آپ کے سامنے رکھتا ہوں جو آپ نے اپنی کتاب کشتی نوح میں عورتوں کو فرمائیں۔آپ فرماتے ہیں:۔تقویٰ اختیار کرو۔دنیا سے اس کی زینت سے بہت دل مت لگاؤ۔قومی فخر مت کرو۔کسی عورت سے ٹھٹھا ہنسی مت کرو۔خاوندوں سے وہ تقاضے نہ کرو جو اُن کی حیثیت سے باہر ہیں۔کوشش کرو تا تم معصوم اور پاکدامن ہونے کی حالت میں قبروں میں داخل ہو۔خدا کے فرائض نماز، زکوۃ، وغیرہ میں سستی مت کرو۔اپنے خاوندوں کی دل وجان سے مطیع رہو۔بہت سا حصہ ان کی عزت کا تمہارے ہاتھ میں ہے۔سو تم اپنی اس ذمہ داری کو ایسی عمدگی سے ادا کرو کہ خدا کے نزدیک صالحات قانتات میں گنی جاؤ اور اسراف نہ کرو اور خاوندوں کے مالوں کو بے جاطور پر خرچ نہ کرو۔خیانت نہ کرو چوری نہ کرو۔گلہ نہ کرو۔ایک عورت دوسری عورت پر بہتان نہ لگاوے۔“ 7