لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 120
جس کو خدا نے کہا تھا کہ انت الشیخ المسیح الذي لا يضاع وقتہ کہ تم وہ بزرگ مسیح ہو جس کا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔اس لئے وقت کی قدر کرنا ہمارا فرض ہے۔بے کار باتوں اور بے مصرف خوش گپیوں میں اپنا وقت نہ ضائع کیا کریں۔کیونکہ بسا اوقات وہ وقت چغلیوں اور غیبتوں اور عیب چینیوں کی نذر ہو جاتا ہے۔زیادہ سے زیادہ وقت دعاؤں میں گزار ہیں۔درود شریف اور تسبیحات میں اپنے وقت کو صرف کریں اور یہ ذہن میں رکھیں کہ پوری دنیا کے ساتھ ایک مقابلہ کے لئے ہر احمدی عورت کو تیار رہنا ہے اور وہ علم و عمل اور معرفت کے میدان میں آگے بڑھے بغیر ممکن نہیں۔آپ نے ہی دنیا کو دنیا کے طور طریق بھی سکھانے ہیں اور دین بھی سکھانا ہے۔یادرکھیں کہ آج سے چودہ سو برس قبل حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بھی ایک عورت ہی تھیں جن کے بارہ میں نبی اکرم صلی اللہ کریم نے فرمایا تھا کہ خذ و انصف دینکم عن هذه الحميراء کہ تم آدھا دین اس حمیر ا یعنی عائشہ رضی اللہ عنہا سے سیکھو۔پس آپ ہی ہیں جنہوں نے دنیا کی قیادت کرنی ہے۔اس لئے اپنے مقام کو جانیں اور سمجھیں اور اس کی قدر کریں۔اپنی ذمہ داریوں کو بجالانے میں نہ کبھی ست ہوں نہ تھکیں نہ ماندہ ہوں۔یہ دکھ اور تکلیفیں تو ختم ہوتی ہوئی رات کے آخری پل ہیں جس 120