میری والدہ

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 95 of 102

میری والدہ — Page 95

۹۵ چوہدری صاحب نے لارڈ ولنگڈن سے کہا کہ میں صرف ترجمان ہوں۔میں وہی بات کہہ دوں گا جو کہتی ہیں۔آگے آپ انہیں خود جواب دے دیں اور ان کی بات لارڈ ولنگڈن کو پہنچا دی۔اس سیدھے سادے اور باغیرت کلام کا اثر لیڈی ولنگڈن پر تو اس قدر ہوا کہ اٹھ کر مرحومہ کے پاس آ بیٹھیں اور تسلی دینی شروع کی اور اپنے خاوند سے کہا یہ معاملہ ایسا ہے جس کی طرف تم کو خاص توجہ دینی چاہئے۔کتنے مرد ہیں جو اس دلیری سے سلسلہ کے لئے اپنی غیرت کا اظہار کر سکتے ہیں اور کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو قبولیت کے ہاتھوں لے لے اور اپنے فضلوں کا وارث کرے۔آمین سر ظفر اللہ خان صاحب سے محبت عزیزم چوہدری سر ظفر اللہ خاں صاحب سے وہ اپنے سب بیٹوں سے زیادہ محبت کرتی تھیں اور اکثر کہا کرتی تھیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو سب سے زیادہ عزت بھی دی ہے اور سب سے زیادہ میرا ادب بھی کرتے ہیں۔مرحومہ کا ایک خواب ابھی شوری کے موقعہ پر چوہدری صاحب کے ساتھ آئی ہوئی تھیں۔دو تین دفعہ مجھے ملنے آئیں۔خوش بہت نظر آتی تھیں۔مگر کہتی تھیں مجھے اپنا اندر خالی خالی نظر آتا ہے۔ان کا ایک خواب تھا کہ اپریل میں وہ فوت ہونگی۔مگر خوابوں کی بعض دفع مخفی تعبیر ہوتی ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ اپریل میں اس بیماری نے لگنا تھا جس سے وہ فوت ہوئیں۔اپریل کے اس قدر قریب عرصہ میں ان کا فوت ہونا اس خواب کے بچے ہونے کا ایک معینی ثبوت ہے۔مرحومہ کی وفات کے متعلق ایک خواب ایک دو سال ہوئے میں نے خواب میں دیکھا۔میں اپنے دفتر میں بیٹھا ہوں اور میرے سامنے چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب لیٹے ہوئے ہیں اور ۱۱-۱۲ سال کی