میری پونجی

by Other Authors

Page 62 of 340

میری پونجی — Page 62

کہ میں اپنی لڑکیوں کی شادی قادیان میں ہی کرنے کی خواہش رکھتا ہوں۔محترم سردار صاحب نے تعلیم الاسلام پور ڈنگ ہاؤس میں زیر تعلیم دو لڑکوں کے نام اور کوائف لکھ کر حضرت حافظ صاحب کی خدمت میں بھجوادئے۔بعد ازاں حضرت خلیفہ اسیح اوّل کی منظوری سے بڑی لڑکی میمونہ بیگم کا عقد ماسٹر علی محمد صاحب بی اے بی ٹی سے اور چھوٹی لڑکی غلام فاطمہ بیگم کا ڈاکٹر عبد الرحمن کامٹی صاحب سے طے پا گیا۔کسر صلیب کا نفرنس میں شرکت 1978 ء میں لندن میں کسر صلیب کا نفرنس ہوئی۔اس تاریخی تقریب میں حضرت سردار صاحب کو بھی شمولیت کی سعادت حاصل ہوئی۔تاریخی اعتبار سے یہ حقیقت تھی کہ حضرت چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب اور مکرم سردار مصباح الدین صاحب غفر اللہ لہ، یہ اس وقت صرف دو ایسے زندہ وجود تھے جو 1924ء میں ویمبلے کا نفرنس میں بھی شامل تھے اور 1978ء میں صلیب کانفرس میں ان کی شمولیت کا پہلا موقع اسطرح پیدا ہوا کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث گرمیوں میں مری تشریف لیجایا کرتے تھے۔محترم سردار صاحب کا بھی موسم گرما میں مری جانے کا معمول تھا۔ان کے بیٹے سردار ناصر الدین صاحب ساقی ایک عرصہ سے مری جماعت کے صدر تھے۔اس طرح انہیں حضور کی مجلس عرفان میں بیٹھنے کا موقع ملتا رہتا تھا۔لیکن محترم سردار صاحب ایک عرصہ سے کان کی شنوائی کی کمزوری کی وجہ سے اونچی آواز سے سنتے تھے لہذا ان مجالس کا وہ اکثر حصہ سن نہ پاتے۔اس کیفیت کے باوجود وہ ان مجالس کی برکات اور فیوض سے بہرہ ور ہونے کی سعی فرماتے۔ایک روز اسی مجلس میں حضور انور نے برادرم سردار ناصر الدین صاحب کو فرمایا کہ سردار صاحب سے تو اونچی آواز میں بات کرنی پڑتی ہے اور مزہ بھی نہیں آتا اس لیے تم ان کو کان کا آلہ لیکر دو، دوسر النڈن میں بشیر الدین کولکھو کہ وہ سردار صاحب کو کسر صلیب کانفرنس کے موقعہ پر بلائے۔اس طرح حضور کے اس ارشاد پر کسر صلیب کا نفرنس میں انکو شمولیت کا شرف حاصل ہوا۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث (62)