میری پونجی

by Other Authors

Page 43 of 340

میری پونجی — Page 43

کی باطنی صفات کے بھی حامل ہونے کے لحاظ سے صاحب رویاء صادقہ، صاحب کشف اور الہام بھی تھے۔تبلیغ کرنا ان کیلئے غذائے روح تھی۔جیسے ہی صحت بحالی ہوئی اپنی تبلیغی حس کو پورا کرنے لگ گئے۔اسوقت اگر چہ خاکسار (مصباح الدین) ہی امام اور مبلغ انچارج تھالیکن اپنی اہلیت کے لحاظ سے حضرت نیر صاحب ہی اس کے اہل تھے۔جیسے جیسے انکا عارضی قیام دراز ہونے لگا تو حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے حضرت نیر صاحب کو امام اور مجھے انکے ساتھ نائب مبلغ انچارج مقرر فرمایا۔“ 1924ء کا تاریخی سال حضرت سردار صاحب تحریر فرماتے ہیں: ย ” میرے قیام لنڈن میں سال 1924 ء بڑا اہم اور جماعت کیلئے ایک عظیم تاریخی واقعہ کے ظہور کا سال تھا۔حضرت نیر صاحب اور خاکسار حسب توفیق تگ و دو اور جد و جہد کر رہے تھے کہ اس سال کے موسم خزاں میں ویمبلے کا نفرنس ہونے کا ذکر چل نکلا۔نمائش کے منتظمین نے جہاں جسمانی ضروریات اور دلچسپی کا سامان اس میں مہیا کرنے کے پروگرام کا اہتمام کیا وہاں روحانی ضرورت کا بھی خیال کر کے ایک مذہبی کانفرنس منعقد کرنے کا پروگرام بھی رکھا۔مذہبی مرکز کے طور پر اس وقت ہمارا مشن تعارف میں آچکا تھا، اس لیے مذہبی پروگرام کے انچارج نے ہم سے بھی رابطہ کیا اور پروگرام میں حصہ لینے کی دعوت دی۔جس وقت یہ تجویز ہمارے پاس پہنچی اس وقت مکرم ملک غلام فرید صاحب جرمنی سے لنڈن آچکے تھے۔اسی طرح ان کے بھائی ملک نواب دین صاحب قادیان سے تجارتی صیغہ میں کام کے لیے آچکے تھے۔یوں ہم اس وقت دو طالب علم ملا کر سات افرادِ جماعت تھے۔مذہبی پروگرام پیش کرنے والوں کی اس تجویز پر ہم نے اپنی بساط پر نظر ڈالی تو یوں لگا کہ تصرف الہی کام کر رہی (43)