میری پونجی

by Other Authors

Page 18 of 340

میری پونجی — Page 18

مکتوب از محترمہ امتہ الباری ناصر صاحبہ محترمہ پیاری صفیہ آپا جان ! بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کی پونجی اب آپ کی کب رہی۔یہ خزانہ سب کے لیے کھول دینے پر میں آپ کو مبارکباد دیتی ہوں۔مسودہ الف سے کی تک پڑھا۔الحمد للہ بہت اثر کرنے والی تحریر ہے۔اس میں ایک سردوگرم چشیدہ کہنہ مشق بالغ نظر کے تجربات کا سنجیدہ نچوڑ ہے جو بچوں جیسی بے لاگ معصوم سچائی سے پیش کیا گیا ہے۔ایسی تحریروں میں خود بخود دل میں اترتے چلے جانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ایسی بے ساختہ خوبصورتی کے لیے انسان تھوڑی دیر کے لیے فنی موشگافیوں کونظر انداز کرسکتا ہے۔اونچے نیچے پہاڑوں پر اُگنے والے ان خودرو پھولوں کو اسی طرح پیش کر دیجئے۔آپ نے جس حو صلے اور فراخ دلی سے اپنی ذات سے تعلق رکھنے والے تجربات وحوادث، ماضی کی تلخیاں اور شیر بینیاں صفحہ قرطاس پر بکھیریں ہیں، قابل داد ہے۔اللہ تعالیٰ اس پر خلوص کاوش کا صلہ اپنے پیار سے عطا فرما تا رہے۔آمین۔اپنی دعاؤں میں خاکسار کا حصہ رکھیے۔جزاک اللہ خیرا۔29-5-13 (18) خاکسار امتہ الباری ناصر