میری پونجی

by Other Authors

Page 17 of 340

میری پونجی — Page 17

ماں باپ کی محبت میں سرشار، نیک اولاد ہمیشہ ان کے گن گاتی ہے لیکن آپ نے جس رنگ میں اپنی ساس اور اپنے سسر کا ذکر کیا ہے اُسے پڑھ کر دل سے انکے لئے دُعا نکلی۔خدا تعالیٰ نے احمدیت کو کیا کیا گوہر نایاب دیئے ہیں۔ماشاء اللہ والحمد للہ۔آپ کے ابا جان 1969ء میں افریقہ سے یہاں آئے۔یہ خاکسار 1967ء میں پہلی بار یہاں متعین ہوا تھا۔میں نے کبھی انہیں کسی کے ساتھ تلخی سے بات کرتے نہیں دیکھا۔ہمیشہ مسکراتے رہتے اور گرمی سردی میں جماعتی کچن میں اور جلسہ سالانہ کے دنوں میں لنگر خانہ میں گرانقدر خدمات سرانجام دیں لیکن بغیر کسی نمود و نمائش کے۔اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور اس جہان میں بھی مسکرا تارکھے۔آپ نے شروع میں تحریر کیا ہے کہ آپ کو لکھنے کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔میں نے ”“ کا لفظ لفظ پڑھا ہے سینکڑوں جگہ ٹائپ کی معمولی غلطی کی اصلاح بھی کی ہے لیکن میں بغیر کسی مبالغہ کے کہہ سکتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے آپ کے قلم میں جو روانی ودیعت فرمائی ہے وہ شاید آج کے پی ایچ ڈی کرنے والوں کو بھی شرمندہ تحریر کر رہی ہے۔ماشاء اللہ کیا بے ساختہ پن ہے۔یوں لگتا ہے خون جگر حرف حرف کے ساتھ رہتا رہا ہے اور دل اُمڈ کر قرطاس پر آ گیا ہے۔ہر ایک کا ذکر بے تکلف ہو رہا ہے۔آپ نے جس عرق ریزی سے حالات مدون کئے اور سب عزیزوں ، رشتہ داروں، بھائی بہنوں اور ان کے بچوں کا ذکر کیا ہے وہ بلا کے حافظہ محنت اور دل جمعی کا غماز ہے۔خدا تعالیٰ آپ کو صحت و عافیت والی لمبی فعال زندگی سے نوازے اور بچوں کی طرف سے آنکھیں ٹھنڈی رکھے۔آمین۔اور ے 11 جنوری بروز جمعتہ المبارک اللہ کرے زور قلم اور زیادہ والسلام خاکسار آپ کا بھائی لئیق احمد طاہر۔ریجنل مشنری حال نزیل مسجد المحمدی بریڈ فورڈ (17)