میری پونجی

by Other Authors

Page 125 of 340

میری پونجی — Page 125

الاسلام ہائی سکول بھی شروع ہو گیا۔سامی صاحب نے میٹرک کا امتحان بھی تعلیم الاسلام ہائی سکول چنیوٹ سے ہی پاس کیا۔کالج کی پڑھائی کیلئے وسائل نہیں تھے اور ابھی عمر بھی کم تھی۔اس لیے سامی صاحب نے ربوہ میں جو مرکزی دفاتر قائم ہو چکے تھے ان میں وقتی طور پر دفتر حفاظت مرکز میں کام شروع کر دیا جو بعد میں بیت المال میں تبدیل ہو گیا۔تھوڑا عرصہ کام کیا تھا کہ بیمار ہو گئے اور کام چھوڑنا پڑا۔اس بیماری کے دوران حضرت خلیفہ مسیح الثانی مصلح موعود نے خاص شفقت اور مہربانی سے دو مرتبہ تین تین سو کی گرانقدر رقم عطا فرمائی۔اللہ تعالیٰ نے خاص فضل فرمایا اور جلد صحت مند ہو گئے۔الحمد للہ۔حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب مرحوم جو کہ سامی صاحب کے ساتھ بہت محبت کا سلوک کرتے تھے، اُنہوں نے کوشش کر کے آپکو ملازمت کیلئے کراچی بھجوا دیا۔وہاں جا کر نیوی کے ہیڈ کواٹر میں ، جو بعد میں ایئر ہیڈ کوارٹر میں تبدیل ہو گیا ، ملازمت شروع کر دی۔1953 کا ایک تاریخی واقعہ نوبت خانہ کی ریکارڈنگ۔ایک تاریخی یاد داشت سامی صاحب 11 مارچ 1997ء کے روز نامہ الفضل ربوہ ، میں اپنی ایک یادداشت یوں تحریر فرماتے ہیں: سال 1953 ء جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ہنگاموں سے پر تھا۔احمدیت کے خلاف کئی طوفان اُٹھائے گئے۔ان کے بالمقابل، نئے ، جوش، نئے ولولوں کی تہوں میں یقین سے بھرے ہوئے پر سکون دھارے اپنی ہی رو میں تھے۔کون تھا جو انہیں تھام سکتا ؟ ادھر ربوہ کی بستی حضرت بانی سلسلہ کی اس پیش خبری کا منظر پیش کر رہی تھی : اور دور دور سے تیرے پاس لوگ آئیں گے کہ راستے میں گڑھے پڑ جائیں گے۔“ (125)