میری پونجی

by Other Authors

Page 83 of 340

میری پونجی — Page 83

اس سلسلہ میں پیدا ہوں جو محض اللہ کی خاطر اس قدر محبت اور شفقت اپنے دل میں رکھتی ہیں۔“ اسی طرح اپنے ایک خط 17 اکتوبر 1979ء میں نوبل انعام ملنے پر لکھتے ہیں : پاک پروردگار کی ذات نے آپ کی دعاؤں کو نوازا اور انہیں قبولیت بخشی جس سے کسی مسلمان کو پہلے نہیں نوازا تھا۔اس کی پاک ذات کا کس طرح شکر کروں۔انشاء اللہ خود حاضر ہو کر آپ کی شبانہ دعاؤں کیلئے اظہار تشکر کروں گا۔اللہ تعالیٰ ہمارے خلیفہ کی عمر اور ان کے فیضان میں برکت دے۔“ ڈاکٹر عبدالسلام صاحب اپنے ایک خط مورخہ 20 جولائی 1982ء میں لکھتے ہیں: گر انقدر قبلہ سردار صاحب! آپ کا عزیزم رشید کے نام ابھی ابھی خط ملا۔آپ کی بیماری کا انتہائی صدمہ ہوا اللہ تعالٰی آپ کو سلامت رکھے۔حضرت چودھری صاحب کی طرح آپ کے فیضان اور دعا کی توفیق کو سلامت رکھے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے بارے میں آپ کا فرمان درست ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ” آفتاب نصف النہار پر آیا ہوا، اچانک غروب ہو گیا۔“ حضرت چودھری ظفر اللہ خان صاحب سے دیرینہ تعلق تھا اور خط و کتابت کا سلسلہ قائم تھا۔انگلستان میں بھی اکھٹے رہے۔حضرت چودھری صاحب اپنے ایک خط میں لکھتے ہیں: مکرم سردار صاحب! آپکا والا نامہ مل گیا تھا۔خاکسار نہایت نادم ہے کہ میرا کوئی کلمہ آپ کے لیے اذیت کا موجب ہوا۔انسان خطا کار ہے اور میں تو نہایت پر تقصیر ہوں ، نہ دل سے معافی کا خواستگار ہوں۔میرے دل میں آپکا بے حد احترام ہے۔آپ کے ہدیہ کا نہایت ممنون ہوں۔اولین فرصت میں حاضر ہو گیا ہوں تا کہ آپکو زحمت انتظار نہ ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ ناصر ہو۔“ (83)