میری پونجی — Page 261
حضرت مفتی محمد صادق صاحب اور خواب کی تعبیر یہ بھی فیصل آباد کا ہی واقعہ ہے۔میں ربوہ دفاتر کی کتابیں جلد کیا کرتا تھا۔ایک روز ایک صاحب نے حضرت مفتی محمد صادق صاحب کی ذاتی ڈائری ، جس پر بہت سے لوگوں کے دعا کی غرض سے نام لکھے ہوئے تھے ، مجھے ٹھیک کرنے کے لیے دی۔میں نے نوٹ بک ٹھیک کر کے واپس کر دی۔مفتی صاحب نے اپنے آدمی کو واپس بھجوایا کہ اس پر جو بھی خرچ ہوا ہے وہ بتا ئیں۔میں نے کہا کہ مجھے کوئی پیسہ نہیں لینا بس میرا بھی نام ان خوش قسمت لوگوں میں لکھ لیں جن کے لیے آپ دعائیں کرتے ہیں۔یہ تو مجھے علم نہیں کہ میرا نام آپ نے اپنی ڈائری میں لکھا کہ نہیں ، میں نے ایک بار خواب میں دیکھا کہ مفتی صاحب اپنی ڈائری کے ورق پلٹ رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں نے آپ کا نام انگریزی میں لکھ لیا ہے۔ایک دن ربوہ میں اچانک میرا سامنا مفتی صاحب کے ساتھ ہوگیا اور میں نے اپنا خواب بیان کیا۔جس پر مفتی صاحب کچھ دیر کیلئے خاموش ہو گئے اور پھر فرمایا کہ آپ کو علم ہے کہ آپ نے خواب میں کس کو دیکھا ہے؟ ”محمد“ اور ”صادق کو۔یہ کبھی غلط نہیں ہو سکتا، یہ ہوکر رہے گا۔میرے خواب اور مفتی صاحب کی تعبیر کا وقت یوں آ گیا کہ کچھ ہی دنوں کے بعد افریقہ نیروبی جانے کے سامان پیدا ہو گئے وہاں بھی دین کی خوب خدمت کرنے کا موقعہ ملا اور وہاں سے سولہ سال بعد 1969ء میں لندن پہنچا۔ایک سچا خواب 1958ء میں خاکسار افریقہ سے چھٹی گزارنے کی غرض سے پاکستان آیا۔لاہور میں 14 اگست آزادی پاکستان کی تقریبات تھیں۔ہم قذافی سٹیڈیم میں بیٹھے تھے کہ ایک پرانا جانے والا شخص جس کا نام غلام محمد کا شمیری تھا ملا۔اس نے مجھے وہیں بیٹھے بیٹھے اپنا ایک خواب سنایا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میاں طاہر احمد خلیفہ بن گئے ہیں۔میں نے خواب سنا اور بات ختم ہو گئی۔حضرت خلیفۃ (261)