میری پونجی

by Other Authors

Page 327 of 340

میری پونجی — Page 327

کی لگن لگا کر سجدوں میں گریہ وزاری کا سبق سکھا کر، دنیا جہاں میں مسجدوں کی تعمیر اور قرآن کریم کی اشاعت کی تکمیل کروا کر ، قرآن کریم اور حدیث کا درس سنا کر ، سوال و جواب کی مجالس سجا کر ، اردو کلاس لگا کر ، دنیا جہان کا دل جیت کر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر کر ، اپنی شاعری سے لوگوں کو گرما کر ، ہومیو پیتھی کی میٹھی گولیاں کھلا کر ، تمام ذمہ واریوں کو نبھا کر ، ایک بہت ہی متحرک رہبر اور رہنما، ہم سب کے غموں کو سینہ میں چھپا کر ہم سب کو غم زدہ اور سوگوار چھوڑ کر خود اپنے ربّ رحیم کے گھر جا حاضر ہوا۔اللہ تعالیٰ آپ پر ہزاروں رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔آمین راضی میں ہم اسی میں جس میں تری رضا ہو لیکن اس خبر سے ایک سیکنڈ کیلئے ہم ہزاروں عقیدت مندوں کی دل کی دھڑکنیں بند ہونے کو تھیں جولندن سے باہر تھے وہ ٹی وی کھول کر بیٹھ گئے اور جو جو مسجد فضل پہنچ سکتا تھا اس نے وہاں پہنچنے میں دیری نہیں کی۔پھر کون بھول سکتا ہے اُس آنسوؤں سے بھیگی ہوئی شام کی خاموشی کو ،اُس سکتہ کو۔ایک عجیب سا ڈر اور خوف۔ہزاروں عقیدت مندوں کا ایک جم غفیر مسجد کے باہر دم سادھے بیٹھا تھا اور نئے چاند کے نکلنے کا منتظر تھا۔مسجد کے اندر ہاتھ اُٹھائے اپنی دعاؤں کی دور بین لگائے اللہ تعالیٰ سے گریہ وزاری کرتے ہوئے نئے چاند کی بھیک مانگ رہا تھا۔ہم غمزدہ تھے ،سو گوار تھے، بے چین تھے خوف زدہ تھے۔ہم سب دم سادھے بیٹھے تھے کہ ایک بہت ہی مدبر و پرسوز ، غم اور خوشی میں ڈوبی ہوئی آواز ہمارے کانوں سے ٹکرائی جس نے ایک دم خوف اور بے چینی کو امن میں بدل دیا۔یہ آواز ہمارے لندن مسجد کے امام صاحب جناب عطاء المجیب راشد صاحب کی تھی ، جس سے الحمد للہ ہم سب مسرور ہو گئے۔یعنی نیا چاند آسمان پر طلوع ہو چکا تھا۔ہمارے نئے خلیفہ کا انتخاب بفضلہ تعالیٰ بخیر وخوبی انجام پانچ کا تھا۔الحمد للہ ہزاروں لوگوں نے پیارے آقا حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ بنصر العزیز کے ہاتھ پر ایک ساتھ بیعت کی۔(327)