میری پونجی

by Other Authors

Page 328 of 340

میری پونجی — Page 328

ا جہاں مجھے پیارے حضور حضرت خلیفہ اسیح الخامس مرزا مسرور احمد صاحب ایدہ اللہ کے خلیفہ ہونے کی خوشی تھی وہاں مجھے اس بات کی بھی خوشی تھی کے سامی صاحب نے دنیا سے جاتے ہوئے میرے کان میں ایک بات کہی تھی کہ کسی سے نہ کروں۔سامی صاحب نے کہا تھا کہ میں دیکھ رہا ہوں کے آئندہ ہمارے خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ہو نگے۔مگر یہ بات تم دل میں رکھنا کسی سے بھی ذکر نہ کرنا۔میں نہیں جانتی یہ بات انہوں نے کیوں کہی تھی۔اب جب انتخاب کے مرحلہ سے ہم گزر رہے تھے تو سامی صاحب کی بات بھی میرے دل و دماغ میں تھی۔اس بات کا ذکر میں نے حضور کی وفات کے بعد صرف اپنے چھوٹے بیٹے عکاشہ کے ساتھ ضرور کیا تھا کہ اگر میں نہ رہوں تو میرے بیٹے کو اپنے ابو کی بات کا علم ہو۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے انتخاب کے بعد میں نے اپنے کچھ بچوں کو یہ بات بتائی تھی لیکن آج پہلی بار گھل کر اس کا اظہار کر رہی ہوں۔اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ یہ روحانی رشتے ہمیشہ ہماری روحوں کو روحانی غذا پہنچاتے رہیں اور میرے بچے اور میری آنے والی پوری نسلیں اس خلافت کی مضبوط ڈور سے بندھی رہیں اور ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم رکھیں۔اللہ تعالی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا مبارک سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے اور خلافت کا یہ با برکت سلسلہ ہمیشہ ہمیش کیلئے جاری وساری رہے۔آمین ثم آمین۔(328)