میری پونجی

by Other Authors

Page 307 of 340

میری پونجی — Page 307

ہے۔جب میں اُس گگن تلے رستی بستی تھی جس کے تلے میرا پیار پلا کرتا تھا، اُس سے بھی اُس نور کی تلاش میری جستجو ہوا کرتی تھی۔کبھی کبھار اُس نور کی شعاع مجھ پر آن بھی پڑی تھی۔بس اُس نور پر مرتی ہوں جسکی میں ہوئی ہوں۔خدا کرے آپ سب بھی اُسی نور پر فدا ہوں۔یقینا آپ کو بھی لازوال نعمتوں میں سے وافر حصہ ملے گا۔اُسکی نعمتوں کا حساب نہیں۔وہ کیا ہیں؟ وہ وہی ہیں جو قرآن پاک میں لکھی ہیں۔اُن کو سمجھنے کی کوشش کرو۔اللہ تعالیٰ کے وعدے کتنے عظیم الشان ہیں۔کس کس رنگ میں پورے ہوئے دیکھ رہی ہوں۔سوچتی ہوں کونسا ئر نکالوں، کونسا راگ گاؤں کس کے پر الفاظ کے زیر و بم اٹھاؤں کہ ایک ایک بات آپ سب کے کانوں میں رس گھول دے۔جس سے میں لطف اندوز ہوں، چلو تمہیں اب نوروں نہلائے ہوئے جم غفیر کا نظارہ کر دوں۔وہ سب صورتیں میرے سامنے ہیں، جنہیں پہلے سے جانتی تھی اور وہ بھی جنہیں دیکھنے کی حسرت ہوا کرتی تھی۔بس یہاں سب کی ایک ہی رٹ لگی ہے۔سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم۔سبھی ایک ہی چشمے سے آب کوثر اُڑا رہے ہیں۔فیقے ! یہ سب کچھ ملتا ہے۔جی بھر کر ملتا ہے۔مگر جی کے مزاج بھی کچھ اور ہیں۔جہاں سے جو بھی طلب شروع ہوتی ہے۔وہ پھر دوسری طلب سے جاملتی ہے اسطرح یہ عمل جاری وساری ہے۔اس لیے تو یہ لازوال نعمتیں کہلاتی ہیں۔جو زندگی کا ایک لمحہ وارد ینے سے انسان کو ملتی ہیں۔ہاں میں بھول ہی چلی تھی۔ویسے یہاں کوئی بھی کچھ نہیں بھولتا۔ایک طرح کی یکسوئی ہے۔اور ہر کوئی اس کیفیت کے مزے لوٹ رہا ہے۔ہاں تو میں یہ کہنا چاہتی تھی کہ میں فرفر عربی بولتی ہوں۔(307)